کوئٹہ۔وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے یونیورسٹی آف بلوچستان کے لئے 300 ملین روپے کے بیل آوٹ پیکج کے اجراءکی منظوری دے دی وزیراعلیٰ نے بیل آوٹ پیکیج کے اجراءکی منظوری محکمہ ہائر ایجوکیشن کے جانب سے ارسال کی گئی سمری پر دی بیل آوٹ پیکج کے اجراءکا مقصد یونیورسٹی ملازمین کی تنخواہوں کی ادائیگی اور دیگر مالی مسائل کا فوری حل ہے وزیراعلیٰ نے صوبائی حکومت کو درپیش مالی مسائل کے باوجود اعلیٰ تعلیمی ادارے کے مالی مسائل کے حل کو ترجیح دی وزیراعلیٰ کا یہ تعلیم دوست اقدام صوبائی حکومت کی شعبہ تعلیم کی ترجیحاتی پالیسی کا مظہر ہے۔